آن لائن موبائل اور خریداری کا روبار کرنے والی پی ٹی ایم نےاشتہار میں
وزیراعظم نریندر مودی کی تصویر پر دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال کے بیان
کا جواب دیا ہے۔پی ٹی ایم کے ڈائریکٹر وجے شیکھر نے اشتہار پر کھڑے کئے گئے سوال پر مسٹر
کیجریوال کو جواب
دیتے ہوئے ٹویٹ میں کہا کہ 500اور 1000روپے کے نوٹوں کو
بند کرنے کا سب سے زیادہ فائدہ ملک کو ہوا ہے۔مسٹر کیجریوال نے کل اخبارات میں نوٹوں کو بند کرنے کے سلسلے میں پی ٹی ایم
کے ذریعہ دئے گئےاشتہار پر الزام لگایا تھا کہ حکومت کے اس قدم کا سب سے
زیادہ فائدہ کمپنی کو ہوا ہے۔